اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کا معروف اخبار اسرائیل کے گُن گانے لگا،سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آگیا

یہ ہزاروں شہداء سے خیانت اور فلسطین کاز کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے

شیعت نیوز:پاکستان کے معروف اخبار کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے فوائد کو بیا ن کیا ہے۔

اخبار نے شہہ سرخی سے لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیاجانا ایک بہت ہی حساس اور جذباتی معاملہ ہے۔

اس حوالے سے مزید جو چیز بہت اہم ہے وہ یہ ہے کہ ( اسرائیل کو) تسلیم کیے جانے پرغور کرنا پاکستا ن کی امتیازی صورتحال اور ان بکثرت چیلنجوں کے سیاق وسباق میں سانچے میں کیاجانا چاہیے۔

 بین الاقوامی سفارتی حلقوں میں پاکستان کی اسٹینڈنگ بڑھے گی یہ بھی مت بھولیں کہ خود فلسطین اوسلو ون معاہدے کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرچکا ہے۔

اخباری موقف کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اخبار کی صحافتی بددیانتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہزاروں شہداء سے خیانت اور فلسطین کاز کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔پاکستان میں ایک سازش کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے نرم گوشہ پیدا کیا جارہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button