ایم ڈیبلیوایم وفد کی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات،کانفرنس میں مدعو کیا
شیعت نیوز:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام و مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر انتظام سالانہ عشق پیغمبر اعظمﷺ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس اتوار کو اسلام آباد میں ہوگی۔
کانفرنس کی دعوتی مہم جاری ہے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مولانا ظہیر کربلائی نے لاہور جامعۃ المنتظر کے مہتمم جناب آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پہ وفد نے قومی اور ملی امور پہ تبادلہ خیال بھی کیا۔







