سعودی عرب

ایران سعودی تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہے، سعودی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا ایران کے ساتھ معاہدہ باہمی احترام اور ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر ہے۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے عمومی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور دیگر امور پر گفتگو کی۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم نے ایران کے ساتھ باہمی احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

لبنان کی صورت حال کے حوالے سے بھی فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم لبنان کی عوام کے ساتھ ہیں اور ہم سب گروہوں سے کہتے ہیں کہ وہ اصلاحات کا جامع عمل انجام دیں جس سے بحران کا خاتمہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس کا حضرت امام حسن عسکری کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت و تسلیت

یمن کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ریاض یمن کے بحران کے خاتمے کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے سوڈان کے حالات کے بارے میں پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کے دونوں فوجی گروہ ایک دوسرے پر حملوں کا خاتمہ کریں اور سویلین افراد پر حملے سے باز رہیں۔

انہوں نے سوڈانی جنگ کے فریقوں سے بھی کشیدگی میں کمی لانے اور سویلین کی حفاظت کی اپیل کی۔

الجزیرہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لئے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ضروری ہے۔

انہوں نے یوکرائن جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کو فوری طور پر ختم کرکے باہمی صلح و مشورے سے اختلافات کو حل کیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button