دنیا

اقوام متحدہ اجلاس: نیتن یاہو کا نیا مشرق وسطیٰ کا نقشہ لہرا کر سعودیہ سے تعلقات کی تصدیق

 شیعت نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن ایک نیا مشرق وسطیٰ تشکیل دے گا۔

دوران تقریر ایک نقشہ، جس پر نیا مشرق وسطی لکھا ہوا تھا، پکڑے ہوئے مزید کہا کہ ہم عرب ممالک کے ساتھ ایک نیا امن کوریڈور بنائیں گے۔

جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران بھارت کو یورپ سے جوڑنے والی راہداری کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ راہداری اسرائیل کے لیے ایک

اسرائیلی وزیر اعظم نے اشارہ کیا کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست کے قیام کے لیے یہودیوں کے حق کو تسلیم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا میں فلسطینیوں کے ساتھ امن کا منتظر ہوں۔

ایران کے متعلق نیتن یاہو نے کہا کہ ایران بحری جہاز رانی کو دھمکیاں دیتا ہے اور بلیک میلنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن اس پر پابندیاں عائد نہیں کی گئی ہیں تاریخی تبدیلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button