مقبوضہ فلسطین

غزہ سے صیہونی غاصبوں کو نکال باہر کئے جانے کی اٹھارہویں سالگرہ

شیعیت نیوز: فلسطین کی مزاحمتی گروہوں نے غزہ سے صیہونی غاصبوں کو نکال باہر کئے جانے کی اٹھارہویں سالگرہ کی مناسبت سے جنوبی غزہ کے صوبے رفح میں یوم مزاحمت کے ایک ماڈل کی رونمائی کی ہے۔

فلسطین کی تحریک مزاحمت کے گروہوں نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی قوم اپنیے ملک کی پوری سرزمین کو غاصب صیہونی فوجیوں کے لئے آگ کے شعلوں میں تبدیل کر سکتی ہے۔

ان گروہوں نے اعلان کیا کہ ہم آج مزاحمت کے ایک ایسے ماڈل کی رونمائی کر رہے ہیں جو غزہ سے صیہونی غاصبوں کو نکال باہر کرنے میں فلسطینیوں کی شہادت اور ان کی فداکاری اور فلسطینی شہدا کی عظیم راہ میں کامیابی کی بہترین علامت ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی گروہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ فلسطینی قوم نے اپنا راستہ بخوبی پہچان لیا ہے اور فلسطینی قوم کے تاریخی تجربے نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ قومیں اپنے حقوق، صرف شجاعت و استقامت اور مزاحمت نیز دفاعی ہتھیاروں کا استعمال اور جارحیت کا منھ توڑ جواب دے کر حاصل کر سکتی ہیں اور فلسطینی قوم نے ایسا ہی کر کے مختلف میدانوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور غاصب صیہونی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کی تمام شکلیں مسترد کرتے ہیں، حماس

دوسری جانب مغربی جنین کے علاقے الیامون میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے مغربی جنین کے علاقے الیامون میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کفردان کے دیہات میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں صیہونی فوجیوں نے آنسو گیس کے گولوں، دھماکہ خیز بموں اور فائرنگ سے حملہ کر دیا جس سے اس فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

گزشتہ دنوں میں بھی صہیونی فوجیوں کے حملے کے نتیجے میں جنین میں ایک فلسطینی بچہ شہید اور مغربی نابلس کے محلے رفیدیا میں متعدد فلسطینیوں کی زخمی ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button