مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کی تمام شکلیں مسترد کرتے ہیں، حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور ہر طرح کے تعلقات کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل فلسطین کی سرزمین پر اپنا قبضہ جاری رکھ کر، وہاں بستیوں کی تعمیر کی رفتار کو تیز کر کے تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

جمعرات کومرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں  حماس نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرنے والے ممالک اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سفیر کی آمدورفت پوری قوم کے لیے سوالیہ نشان ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل خطے اورپوری دنیا میں مسائل کی جڑ ہے اور وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا سلوک کررہا ہے۔ نسل پرست ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے ممالک، افراد اور جماعتیں اپنے فیصلوں پر نٓظرثانی کریں۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ اس اصولی مؤقف کا جس کا وہ ہمیشہ مطالبہ کرتی رہی ہے، اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ مسجد اقصیٰ کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ایسے میں اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات نہ کی جائے اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے قیام کو مسترد کیا جائے۔

حماس نے عربوں اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ فلسطین، یروشلم اور مقدس مقامات اور فلسطینی عوام کے تئیں اپنی مذہبی اور قومی ذمہ داریوں پر ڈٹے رہیں اور اپنی آزادی حاصل کرنے، آئینی حقوق کی بحالی کے لیے اسرائیلی قابض ریاست کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button