کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان، افغانستان کے درمیان تلخیاں پیدا کر رہی ہے، نگران وزیر خارجہ

21 ستمبر, 2023 13:42

شیعت نیوز:نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف ’ٹھوس عملی اقدامات‘ کیے جائیں جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تلخیاں پیدا کر رہی ہے۔

امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ سے بات کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ افغانستان سے پاکستان کے اندر حملے ہوتے رہے ہیں

تاہم انہوں نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور دیگر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ وہ افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے پرعزم ہیں، مزید کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والے ٹی ٹی پی کے حملے ہمارے لیے بڑی تشویش کا باعث ہیں۔

7:48 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔