سعودی عرب

عجیب تیری سیاست عجیب تیرا نظام:سعودی ولی عہد، ایران سے جوہری ہتھیار، اسرائیل سے گہرے تعلقات کے خواہش مند

عجیب تیری سیاست عجیب تیرا نظام/یزید سے بھی مراسم حُسین کو بھی سلام

سعودی عرب نے ایران سے ایٹمی ہتھیار مانگ لئے ۔امریکہ کی مدد سے اسرائیل سے گہرے تعلقات بنانے کااعلان

شیعت نیوز: سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیار بنائے تو ہم بھی حاصل کریں گے۔

سعودی ولی نے امریکی کی مدد سے اسرائیل سے جلد گہرے تعلقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے تاہم اسے اسرائیل کے فلسطین سے تعلقات میں بہتری سے مشروط کیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر بات چیت جاری اور اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت فلسطینیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور اسرائیل کو خطے میں ایک کھلاڑی بنانے کی امید رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے روز بہ روز قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ میں فلسطینیوں کے لیے اچھی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button