مقبوضہ فلسطین

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 66 زخمی

شیعیت نیوز: صبح سویرےغرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں اسرائیلی قابض فوج نےطاقت کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں شہریوں کو زخمی کردیا۔

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے درجنوں گھروں پر چھاپہ مار کارروائی شروع کی گئی تھی۔ اور تلاشی کے دوران حوارہ میں مزاحمتی کارروائی کرنے والے مزاحمت کاروں کو تلاش کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورۂ امریکہ سے پہلے احتجاج کی کال

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض گشتی دستوں نے آدھی رات کے بعد قصبے پر کئی سمتوں سے دھاوا بول دیا اور اس کے مختلف محلوں میں پھیل گئے۔

انہوں نے چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی ان کے رہائشیوں سے پوچھ گچھ کی اور ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

کئی محلوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، اس دوران اسرائیلی فورسز نے گھروں کی طرف بڑے پیمانے پر اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت جاری

ایمبولینس کے عملے نے 66 سے زائد زخمیوں کا علاج کیا جن میں آنسو گیس سے متاثرہ 63 شامل تھے۔ ان میں سے ایک کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مساجد کے مقررین نے قابض اسرائیلی افواج کا مقابلہ کرنے اور مزاحمتی جنگجوؤں کی حفاظت کے لیے کال جاری کی۔

گذشتہ منگل 12 ستمبر کی شام سے بیتا قصبے پر لگاتار چھاپوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے قصبے کے داخلی راستے کے قریب فائرنگ کے حملے میں آباد کاروں کے معمولی زخمی ہونے کے بعد قصبے کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button