اہم ترین خبریںعراق

بعقوبہ کے شمال میں حشد الشعبی کا آپریشن، درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: حشد الشعبی کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ بعقوبہ کے شمال میں ہونے والے آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے درجنوں کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

المعلومہ نے خبر دی ہے کہ عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر بشیر العنبکی نے کہا ہے کہ بعقوبہ کے شمال میں واقع قصبے خانقین میں آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے درجنوں کارکنوں کو قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کردستان عراق میں داعش کا سرغنہ امیر زیدان گرفتار، خفیہ ٹھکانے کا پتہ چل گیا

انہوں نے کہا کہ قابل اعتماد ذرائع سے اطلاعات موصول ہونے کے بعد یہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

العنبکی نے واضح کیا کہ خانقین اور اس کے گرد و نواح کے قصبوں میں اس سے پہلے اس نوعیت کا آپریشن نہیں کیا گیا تھا۔ حشد الشعبی کے فورسز نے اربعین حسینی میں شرکت کرکے واپس جانے والے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حشد الشعبی کے چھے یونٹ پہلے ہی صوبہ دیالی کے مختلف مقامات پر متعین ہیں۔

المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے حشد الشعبی کے کمانڈر محمد التمیمی نے کہا کہ صوبے کے مختلف راستوں پر چیکنگ کا نظام سخت بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تمام جنگوں اور بدامنی کا بنیادی سبب امریکہ ہے، کمانڈر ایڈمرل تنگسیری

حشد الشعبی کی بحری فورسز بحری راستوں سے داعش کے لئے امدادی راستہ کاٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ حشد الشعبی کی بحری فوج کئی سالوں سے حمرین سمیت دیگر دریائی راستوں کی حفاظت کے لئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button