عراق

کردستان عراق میں داعش کا سرغنہ امیر زیدان گرفتار، خفیہ ٹھکانے کا پتہ چل گیا

شیعیت نیوز: کردستان کی سیکورٹی کونسل نے داعش کے ایک اہم سرغنہ امیر زیدان کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

رووداو ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق کردستان کی سیکورٹی کونسل نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے داعش کا ایک امیر زیدان خلیفہ احمد مطر عرف ابولیلا گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کردستان کی سیکورٹی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے ایک آپریشن میں داعش کا یہ سرغنہ گرفتار کیا گیا ہے۔

الحشد الشعبی کے 57 ویں بریگیڈ نے الانبار اور صلاح الدین صوبوں کے درمیان موجود جزیرے پرایک آپریشن انجام دیا ہے۔

الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گردوں کو شکار کرنے اور تلاشی کے یہ آپریشنز الریک، الزکیطیہ، المطحعات، ابودرج اور الشعبانی کے علاقوں میں انجام دئیے گئے ہیں جن میں داعشی عناصر کا ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلا کر اس سے ہتھیار قبضے میں لے لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کی جانب سے شاہ سلمان اور ولی عہد کو دو خطوط موصول ہوئے ہیں، سعودی عرب

دوسری جانب عراق کی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے بغداد میں ایک خطرناک دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی انفارمیشن کور کی رپورٹ کی بنیاد پر، یہ نیٹ ورک بغداد کے بعض علاقوں میں اربعین حسینی کے جلوسوں، پولیس اور ٹریفک مراکز اور بازاروں میں خودکش کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

عراق کی وفاقی پولیس نے بھی سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کرکوک میں ایک دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ایک اور خبر یہ ہے کہ عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے دیالہ آپریشنل علاقے میں حمرین کے پہاڑی سلسلے میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button