سعودی عرب

سعودی عرب کی دعوت پر انصاراللہ کا وفد ریاض روانہ، سعودی وزارت خارجہ کی تصدیق

شیعیت نیوز: عمانی وفد کے ہمراہ انصاراللہ کا وفد سعودی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے ریاض روانہ ہوگئے ہیں۔

الخلیج آنلائن نے خبر دی ہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ کا وفد عمانی نمائندوں کے ہمراہ سعودی عرب کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے صنعاء سے ریاض روانہ ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے انصاراللہ کے وفد کو ریاض آنے کی دعوت دی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سطے جاری بیان میں ملاقات کے نظام الاوقات کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کے سفیر کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا تازہ ترین موقف

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مارچ 2021 کے معاہدے کے مطابق اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنگ بندی اور صلح کے لئے مذاکرات پر تاکید کرتا ہے۔

بیان کے مطابق دورے کی دعوت کا مقصد گذشتہ مذاکرات کے عمل کے تکمیل اور سعودی عرب اور عمان کی سربراہی میں یمنی گروہوں کے درمیان وسیع جنگ بندی کی کوششوں کو نتیجہ خیز بنانا ہے۔

دراین اثناء یمنی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ انصاراللہ کا وفد عمانی جہاز میں ریاض کی جانب روانہ ہوا ہے۔

جہاز میں انصاراللہ کے وفد کے 10 اراکین کے علاوہ عمان کا 5 نفری گروہ سوار ہے۔ دوسری جانب انصاراللہ کے اعلی رہنما محمد علی الحوثی نے امید ظاہر کی ہے کہ عمانی اہلکاروں کے ہمراہ انصاراللہ کے وفد کے سفر کے نتیجے میں ماضی کی تلخیاں بھلانے میں مدد ملے گی۔

فرانس پریس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وفد کے سفر کا مقصد اب تک حل نہ ہونے والے انسانی اور اقتصادی مشکلات اور انصاراللہ یمن کی حکومت کے ماتحت کام کرنے والے حکومتی کارکنوں کی تنخواہوں کے حوالے سے مذاکرات کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button