دنیا

ایران کے ساتھ سفارتی راستہ کھلا رکھنا ضروری، جوزپ بورل

شیعیت نیوز: یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے ذمہ دار جوزپ بورل نے یورپی پارلیمنٹ کی کھلی کارروائی میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی راہیں کھلی رکھنا ضروری ہے۔

جوزپ بورل نے کل رات یورپی پارلیمنٹ میں مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات، نچلی سطح پر ہیں لیکن ہمارے مفادات کے تحفظ کے لئے ایران کے ساتھ سفارتی راستہ کھلا رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جب تک ایران کے خلاف پابندیاں نہیں ہٹیں گی موجودہ ایٹمی سرگرمیاں یوں ہی جاری رہے گی

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یورپی یونین نے گزشتہ 12 مہینوں کے دوران ایران کے سلسلے میں اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی اداروں میں ایران کے سلسلے میں بے حد واضح موقف اختیار کیا اور ایران پر 9 بار متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔

واضح رہے یورپی یورنین میں خارجہ پالیسی کے ذمہ دار جوزپ بورل نے اس سے قبل بھی ایران کے داخلی امور میں مغربی مداخلت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران پر متعدد اور بار بار دوہرائے جانے والے الزامات عائد کئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : ہم بغداد اور تہران کے درمیان سیکورٹی معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں، نیچروان بارزانی

اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا مغرب کو مداخلت کے انجام کی جانب سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

جوزپ بورل کے دعوے ایسے حالات میں ہیں کہ جب پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات، امریکہ کی جانب سے تضادات، سستی اور نئے نئے مطالبات کی وجہ سے رکے ہوئے ہيں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button