ایران

جب تک ایران کے خلاف پابندیاں نہیں ہٹیں گی موجودہ ایٹمی سرگرمیاں یوں ہی جاری رہے گی

شیعیت نیوز: ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ایران کے خلاف پابندیاں نہیں ہٹیں گی موجودہ ایٹمی سرگرمیاں یوں ہی جاری رہے گی۔

ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ جب تک امریکہ اور مغربی ممالک اپنے وعدوں اور معاہدوں پر عمل نہیں کریں گے اور ایران کے خلاف پابندیاں نہیں ہٹائیں گے، ایران کی ایٹمی سرگرمیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

انھوں ںے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے مطابق مقابل فریقوں نے عمل نہیں کیا اس لئے اس معاہدے پر عمل درآمد کے لئے ایران کی جانب سے شرطیں عائد کی گئی ہیں اور یہ شرطیں اس بین الاقوامی معاہدے کے مطابق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب سیاسی مہم کے ذریعے حقائق کو توڑ مڑوڑ کر پیش کر رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

محمد اسلامی نے کہا کہ یورپی ممالک کو اس بات کی توقع نہیں رکھنی چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہیں کریں گے اور ایران مکمل طور پر عمل کرے گا۔

ایران کے ادارہ ایٹمی توانا‏ئی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ سیف گارڈ سے متعلق چار مسائل موجود رہے ہیں جو اب کم ہو کر دو رہ گئے ہیں جن پر گفتگو ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مقابل فریق گزشتہ بائیس برسوں ‎سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں ایسے بے بنیاد الزامات عائد کرتے رہے ہیں کہ جن کو اب تک وہ ثابت بھی نہیں کرسکے ہیں۔

مجمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گونرز کے آئندہ اجلاس کے بارے میں کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ ایران کو سخت ردعمل کا مظاہرہ کئے جانے پر مجبور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button