مقبوضہ فلسطین

عین الحلوہ کیمپ میں جھڑپوں کے خاتمے کےلئے فتح اور حماس کی ملاقات

شیعیت نیوز: عین الحلوہ کیمپ میں فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کے خاتمے کےلئے فتح اور حماس کے وفود کے درمیان بیروت میں فلسطینی سفارت خانے میں ملاقات ہوئی ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق عارضی وقفے کے بعد جنوبی بیروت میں واقع فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپ الحلوہ میں دوبارہ فتح اور حماس کے درمیان جھڑپیں چھڑ گئیں جن میں دو افراد مارے گئے جبکہ 11 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیروت میں فلسطینی سفارت خانے میں فتح اور حماس کے وفود نے الحلوہ کیمپ میں جنگ بندی اور صلح کے قیام پر ملاقات کی ہے اور دونوں وفود مثبت انداز اور ماحول میں الحلوہ کیمپ میں صلح کے قیام اور جنگ بندی کےلئے آگے بڑھ رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج کا امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

لبنان کی حکومت اور فوج کی کوشش کے باوجود الحلوہ کیمپ میں فلسطینوں کے درمیان ہونا والا تصادم رک نہیں پایا ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی بیروت میں 1948ء میں عین الحلوہ کیمپ بنایا گیا تھا اور اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس میں پچاس ہزار فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں جب کہ غیر سرکاری اعداد و شمار یہ تعداد ستر ہزار تک بھی بتاتے ہیں۔

دوسری جانب حماس کے ایک سینیر رہنما موسیٰ ابو مرزوق کل منگل کے روز بیروت پہنچے تاکہ لبنان کے سب سے بڑے فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کو ختم کرنے پر زور دیا جا سکے۔ کیمپ میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے کئی بارمعاہدے بھی ہوئے ہیں مگر جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔

بیروت میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موسیٰ ابو مرزوق عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے مختلف فلسطینی دھڑوں کی قیادت سے بات کریں گے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک کے سینیر عہدیدار موسیٰ ابو مرزوق لبنانی حکام اور فلسطینی دھڑوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے تاکہ جھڑپوں کے خاتمے کے لیے کسی سمجھوتے تک پہنچنے کی کوشش کی جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button