مشرق وسطی

شامی فوج کا امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

شیعیت نیوز: شام کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے حلب اور ادلب کے مضافات میں امریکی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کئی عناصر کو ہلاک کر دیا۔

سانا نے بتایا ہے کہ حلب اور ادلب کے مضافات میں شامی فوج نے امریکی یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے فوج کے بعض ٹھکانوں پر دراندازی کے جواب میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : عبداللہیان کی پاکستانی نمائندے آصف علی درانی سے ملاقات، افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال

شامی وزارت دفاع نے حلب کے مغربی مضافات میں ملک کی مسلح افواج کے آپریڈن کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کی اس تازہ کارروائی کے نتیجے میں تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو شامی فوج کے یونٹوں نے حلب کے مغربی مضافات میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا اور انہیں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچایا تھا۔

دوسری جانب ادلب کے مضافات میں شامی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 2 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button