مستونگ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا

13 ستمبر, 2023 14:28

 شیعت نیوز : مستونگ میں انسداد دہشتگردی کے محکمے ”سی ٹی ڈی“ نے کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنطیم داعش کے بلوچستان چیپٹر کے کمانڈر غلام دین شاہوانی عرف شعیب کو ہلاک کر دیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کارورائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ دہشتگرد مستونگ آرہا ہے جہاں بعض دہشتگردانہ کارروائیاں پلان ہونگی۔

اس اطلاع پر سی ٹی ڈی نے اپنی کارروائی کی تیاری کی اور موقع پر شعیب نامی دہشتگرد کو سرینڈر کی پیشکش کی۔ مگر داعش کے کمانڈر نے سی ٹی ڈی حکام پر فائرنگ کی۔ جس پر جوابی فائرنگ کی گئی اور مذکورہ دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

بیان کے مطابق مذکورہ دہشتگرد کوئٹہ میں وکلا اور جے یو آئی ایف کے قائد مولانا فضل الرحمن پر حملے سمیت دیگر دہشتگردانہ واقعات میں ملوث رہا ہے۔

9:27 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔