ایران

عبداللہیان کی پاکستانی نمائندے آصف علی درانی سے ملاقات، افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستانی وزیراعظم کے نمائندے برائے افغان امور آصف علی درانی سے ملاقات کے دوران تاکید کی کہ افغانستان میں درپیش چلینجز سے نمٹنے کے لئے علاقائی ممالک کا باہمی تعاون ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے پاکستانی وزیراعظم کے نمائندے برائے افغان امور آصف علی درانی سے ملاقات کی اور افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق امیر عبداللہیان نے علاقے اور افغانستان کے مسائل حل کرنے میں ایران اور پاکستان کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تبادلہ خیال اور بات چیت کے نتیجے میں افغانستان سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

اس موقع پر آصف علی درانی نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات اور مسائل پر پاکستان اور ایران ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں صلح اور امن قائم کرنے کے لئے ایران کے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل شام کے بارے میں مؤثر اجلاس تشکیل دے، امیر سعید ایروانی

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے فن لینڈ کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کی طویل تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور جمہوریہ فن لینڈ کے درمیان اچھے تعلقات کی طویل تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لئے دونوں ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹنن نے تعلقات کی طویل تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ملک کی عدالتی اور قونصلر شعبوں سمیت تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

فن لینڈ کی وزیر خارجہ نے یوکرین میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے نتائج پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

اس ٹیلی فونک ملاقات میں فن لینڈ کی وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کو اپنے ملک منتقل کرنے میں ایران کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

فریقین نے یوکرین، افغانستان میں پیشرفت اور ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button