پاکستان کی اہم خبریں
موجودہ صورتحال میں امریکی سفیر کا دورہ گوادر ’’معنی خیز‘‘ ہے ،مبصرین

شیعت نیوز: امریکی سفیر کا دورہ گوادر ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورت حال کے علاوہ ملک میں ہونے والے انتخابات کی سرگرمیاں بھی شروع ہو رہی ہیں اور ایسے میں دیگر ممالک کے سفارت کاروں کے ساتھ ساتھ ڈونلڈ بلوم ۔کی سرگرمیوں اور ملاقاتوں پر بعض حلقے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں
مبصرین موجودہ صورت حال میں امریکی سفیر کے دورہ گوادر کو معنی خیز قرار دے رہے ہیں۔
سفیر بلوم نے گوادر کی بندرگاہ کا دورہ کیا اور پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پسند خان بلیدی سے ملاقات کی تاکہ بندرگاہ کے آپریشنز اور ترقیاتی منصوبوں، علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر گوادر کی صلاحیت اور پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی امریکہ کے ساتھ جڑنے کے طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔