گلگت بلتستان کو محروم رکھنا زیادتی ہے، گلگت بلتستان کونسل

13 ستمبر, 2023 09:56

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ نے کی۔

اجلاس میں کونسل ممبران شیخ احمد علی نوری ،حشمت اللہ خان ،سید شبیہ الحسنین اور عبدالرحمن نے شرکت کی۔

اجلاس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کا دورہ گلگت بلتستان کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نگران وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان کے عوام کو فوائد حاصل ہوں گے اور ترقی کا عمل تیز ہوگا ۔اجلاس میں سی پیک میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : جب تک کرپٹ اشرافیہ پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا حالات نہیں بدلیں گے، علامہ سید احمد اقبال

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے مگر سی پیک سے گلگت بلتستان کو محروم رکھنا زیادتی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو ایک صنعتی شہر بنایا جائے ۔

اجلاس میں کونسل کے کورم کو پورا کرتے ہوئے وفاق سے ممبران کونسل کو لئے جائیں تاکہ کونسل فنکشنل ہو اور جلد کونسل کے اختیارات بحال کئے جائیں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ کونسل میں خالی ملازمتوں پر بھرتی کرنے اور ڈیپوٹیشن پر جو ملازمین ہیں ان کو واپس بھیج دیا جائے ۔ اجلاس میں کونسل سیکریٹریٹ کی فوری تعمیر کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان میں پی آئی اے کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور پی آئی اے حکام سے کرایوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا اور سول ایوی ایشن کے چیئرمین کو کرایوں میں کمی کے لیے خط لکھ دیا۔

8:29 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top