مشرق وسطی

ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت نہیں! مراکش کا صیہونی حکومت کو دو ٹوک جواب

شیعیت نیوز: صیہونی میڈیا کے مطابق، مراکش کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے زلزلہ سے متاثر افراد کے لئے مدد کو قبول کرنے سے باضابطہ طور پر انکار کر دیا ہے۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے چینل -7 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے زلزلہ سے متاثر افراد کی مدد کے اعلان کا مراکش کی حکومت نے باضابطہ طور پر جواب دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مراکش کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ابھی ہمیں اسرائيل کی مدد کی ضرورت نہيں ہے۔

واضح رہے صیہونی حکومت اور مراکش کے تعلقات 20 برسوں کے وقفہ کے بعد 10 دسمبر سن 2020 میں بحال ہوئے تھے۔

صیہونی حکومت اور مراکش میں تعلقات سن 2000 میں فلسطین میں دوسری انتفاضہ تحریک کے بعد ختم ہو گئے تھے۔

مراکش کے کئی ممبران پارلیمنٹ نے بارہا زور دیا ہے کہ اسرائيل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا مطلب فلسطینیوں کی جد و جہد اور بیت المقدس کے دار الحکومت کے ساتھ ایک خود مختار فلسطینی ملک کی تشکیل کو نظر انداز کرنا ہرگز نہيں ہے۔

مراکش کے عوام نے بھی اب تک بارہا سڑکوں پر نکل کر اور مظاہرے کرکے مراکش اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی بحالی کی مخالفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لیبیا میں سمندری طوفان نے ہزاروں لوگوں کی جانیں لے لیں، لیبیائی حکام

دوسری جانب مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے زلزلہ متاثرین کے لیے فرانس کی امداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔

مراکش کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے الحوز علاقے میں ملبے کے نیچے سے لاشوں یا زندہ افراد کو نکالنے کے کام میں مدد دینے کے لیے فرانس کی تمام درخواستوں کو نظرانداز کر دیا ہے۔

مراکش کے بادشاہ نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون کے فون کا جواب بھی نہیں دیا کہ جو زلزلے میں مرنے والوں کی تعزیت پیش کرنا اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مدد کی پیشکش کرنا چاہتے تھے۔

فرانس کے صدر امانوائل میکرون نے نئی دہلی میں جی ٹوئنٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے راستے میں مراکش کے بادشاہ محمد ششم سے بات کرنے کی درخواست کی لیکن مراکش کے بادشاہ نے انکار کر دیا۔

مراکش کے حکام نے فرانس کے حکام اور مختلف سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام انجام دینے کی درخواستوں کو نظرانداز کیا ہے۔

واضح رہے مراکش میں جمعہ کی رات 7.2 کی شدت سے آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد 2 ہزار 12 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے میں 2 ہزار 59 لوگ زخمی ہوئے ہيں اور بہت سے لوگ اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہيں جنہیں بچایا جا سکتا ہے تاہم آفٹر شاکس کی وجہ سے امدادی مہم تاخیر کا شکار ہو رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button