اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کونسل نے یکم ربیع الاول ملک گیر اجتماع ملتوی کردیا

شیعیت نیوز !! شیعہ علماء کونسل نے یکم ربیع الاول کو ہونے والا ملت جعفریہ کا مشترکہ ملک گیر اجتماع ملتوی کردیا۔
شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اجتماع ملتوی ہونے کا اعلامیہ اپنے لیٹر ہیڈ پر جاری کیا۔
اس سے قبل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قومی اتحاد کو مبارک اور ثمر آور قرار دیتے ہوئے اس متنازعہ ترمیمی بل کی اعتراضات کے ساتھ واپسی کی خبر دی تھی۔

یہ اجتماع تو ملتوی ہوگیا تاہم شیعہ علماء کونسل کی جانب سے اس کا یکطرفہ طور پر اعلان کرنا اور اجتماع کے حوالے سے صرف ایک شخصیت یا تنظیم کا پرچار کرنا اس بننے والے قومی اتحاد کیلئے اچھا شگون ثابت نہیں ہوگا۔
بہت اچھا ہوتا کہ یہ اجتماع ملتوی کرتے وقت تمام علماء، ذاکرین اور ملی اداروں کو فیصلے میں شامل کیا جاتا کیونکہ اجتماع کسی تنظیم کا نہیں بلکہ پوری ملت کا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button