اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مسجد اقصیٰ پرحملوں کی صورت میں فلسطینی خاموش نہیں رہیں گے، حماس ترجمان محمد حمادہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کل جمعہ کو زوردے کر کہا ہے کہ ہماری قوم مسجد اقصیٰ پر قابض صیہونی ریاست کی جارحیت اس کے آباد کاروں کے حملے پرخاموش نہیں رہے گی۔

حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض فوج نے جمعہ کو فجر کے وقت مسجد اقصیٰ میں باب الرحمہ کے نماز گاہ پر دھاوا بول دیا اور اس میں موجود سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ القدس اور مسجد اقصی پر دشمن کی طرف سے مذہبی جنگ مسلط کی گئی ہے۔

ترجمان محمد حمادہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے عوام  مسجد اقصیٰ پر قابض حکام اور آباد کاروں کے منصوبوں کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے اور اس کی حفاظت اور دفاع کے لیے ہر قربانی دیںے کو تیار ہیں۔ قبلہ اول کے خلاف قابض دشمن اپنی سازشوں میں ناکام ہوگا اور فلسطینی قوم اور مسلمان مسجد اقصیٰ کو آزاد کرا کے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے خلاف تل ابیب اور فیس بک کے گٹھ جوڑ کا انکشاف، ذرائع

انہوں نے مسجد اقصیٰ میں فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے روانہ ہونے والے القدس کے باشندوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ مسجد اقصیٰ میں مسلسل حاضری اور مقدس مسجد کی طرف سفر اسے دشمن کی سازشوں سے بچانے میں معاون اور مدد گار ثابت ہوگا۔

گذشتہ رات اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے نماز گاہوں میں سے ایک باب الرحمہ نماز گاہ پر دھاوا بول کر تباہی مچا دی۔

یروشلم کے ایک ذریعے نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے نماز گاہ پر دھاوا بول دیا، اس کی تلاشی لی، اس کے کچھ سامان کو تباہ کر دیا اور کچھ قبضے میں لے لیا۔

محکمہ اوقاف اسلامی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ نے مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو اس مقام تک پہنچنے سے روکنے کے بعد اپنے جوتوں سے نماز گاہ پر دھاوا بول دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باب الرحمہ کے نماز گاہ پر دھاوا بولا، اس کی تلاشی لی اور نمازیوں کے بیٹھنے کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء کو ضبط کیا۔

ویڈیو فوٹیج میں باب الرحمہ نماز گاہ کے قالینوں پر قابض فوجیوں کے جوتوں کے نشانات اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اس میں موجود مواد کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button