سعودی عرب

اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کی ضامن ہوگی، سعودی ولی عہد

شیعیت نیوز: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کی ضامن ہوگی۔

نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس میں اسلامی پوشاک میں اسکولوں میں داخلے پر پابندی پر ہمیں تشویش ہے، انسیہ خزعلی

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری سے بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپی ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ریلوے سمیت انفرااسٹرکچر کو ترقی دینے میں مددگار ہوگی، یہ راہداری طویل مدت کیلئے روزگار فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سعودی عرب میں ایٹمی تنصیبات کا منصوبہ بنا رہا ہے، صیہونی ذرائع کا دعویٰ

دوسری جانب ایران و سعودی عرب کے سفراء على رضا عنایتی اور عبداللہ بن سعود العنزی اپنے اپنے سفارتی مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق دونوں ممالک میں سفیروں کے پہنچ جانے کے بعد اب اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو سفارتی مشنوں کی سطح سے سفیر و سفارت خانے کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button