مقبوضہ فلسطین

یہودیوں کی اعیاد کے موقع پر تل ابیب نے حماس کو انتباہ جاری کردیا

شیعیت نیوز: آج عبرانی ذرائع ابلاغ نے اہنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز قابض صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام نے یہودیوں کی اعیاد میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حماس کے مرکزی رہنماوں کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔

صیہونی ٹی وی چینل ’’کان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکام نے ثالثین کے ذریعے حماس کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودیوں کی اعیاد کے موقع پر فائرنگ یا راکٹ لانچنگ کا کوئی واقعہ پیش آنے کی صورت میں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : متنازع ترمیمی بل مسترد ہونے پر علامہ راجہ ناصر عباس کے شکرگزار ہیں، علامہ باقر زیدی

یہ وارننگ ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب حماس کی جانب سے صیہونیوں پر اُن کی عید کے موقع پر حملوں کا خطرہ ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یہ انتباہی پیغام دونوں فریقین کے درمیان سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے ذریعے پہنچایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی حساس ادارے مقاومتی فورسز کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔ صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ یہودیوں کی اعیاد کے موقع پر اُنہیں 200 کے قریب ٹھریٹس موصول ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سانگھڑ، کھپرو میں چہلم امام حسینؑ کے ماتمی جلوس پر حملہ، 11 عزادار زخمی

واضح رہے کہ یہ رپورٹس ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب گزشتہ روز صیہونی وزیر جنگ ’’یوآف گیلنٹ‘‘ نے یہودیوں کی اعیاد کے موقع پر سرکاری تعطیلات سے قبل ایک سکیورٹی اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں تل ابیب کے حساس مقامات کی سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button