متنازع ترمیمی بل مسترد ہونے پر علامہ راجہ ناصر عباس کے شکرگزار ہیں، علامہ باقر زیدی

09 ستمبر, 2023 12:26

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ متنازع ترمیمی بل مسترد ہونے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ان کی کابینہ کے شکر گزار ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی متنازع ترمیمی بل پر آگاہی مہم اور کوششوں کو سراہتے ہیں اور تمام علماء کرام و دانشور حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس معاملے میں خدمات سرانجام دیں اور آئندہ بھی ملی حقوق کے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ ڈٹے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سانگھڑ، کھپرو میں چہلم امام حسینؑ کے ماتمی جلوس پر حملہ، 11 عزادار زخمی

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ متنازع ترمیمی بل ملک کو مسلکی آگ میں جلانے کی سازش تھا، متنازع ترمیمی بل مسترد ہونے پر ملت جعفریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر نے کہا کہ ملک بھر کے عزادار بالخصوص کراچی کی عوام نے جلوس اربعین میں بھرپور شرکت کرکے ملک دشمن قوتوں کو واضح پیغام پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چہلم سیدالشہداء کا عظیم الشان جلوس، پچیس لاکھ عزاروں کی شرکت

انہوں نے کہا کہ متنازع بل سمیت دیگر قومی و ملی مسائل میں ملت جعفریہ اسی طرح اتحاد و یکجہتی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتی رہے گی۔

6:18 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top