دنیا

اقوام متحدہ اور جاپان نے ایران و سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے سفراء کی تعیناتی اور تہران و ریاض کے تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کو ایران و سعودی عرب کے سفراء کی تعیناتی کے بارے میں صحافیوں سے کہا کہ ہم تعلقات بحالی کے لئے کئے جانے والے ہر قدم کا خیر مقدم کرتے ہيں۔ یہ ہمیشہ آگے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔

فرحان حق نے اسی طرح ہندوستان کی جانب سے ممکنہ طور پر نام بدل کر ’’ بھارت ‘‘ رکھے جانے کی درخواست کے سلسلے میں کہا کہ ترکی کے سلسلے میں نام بدل دیا گيا کیونکہ ہمیں باضابطہ طور پر درخواست دی گئی تھی۔ بلا شبہ اگر اس طرح باضابطہ طور پر ہم سے مطالبہ کیا گيا تو ہم اس پر غور کریں گے۔

واضح رہے 7 برسوں کے وقفے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے سفراء نے ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کے موقع پر پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کی عزاداری

دوسری جانب جاپان کے وزیر خارجہ نے ایران سعودی عرب باہمی تعلقات کے احیاء کو علاقائی استحکام کے لئے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا ہایاشی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کو علاقائی استحکام کےلئے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تہران اور ریاض کے درمیان عراق، عمان اور چین کی ثالثی میں دو سالہ مذاکراتی عمل کے بعد، تعلقات کی بحالی کا معاہدہ دس مارچ 2023ء کو ہوا تھا جس کا دنیا کے بہت سے ممالک نے خیر مقدم کیا تھا۔

الشرق الاوسط کے ساتھ اپنے انٹرویو میں جاپان کے وزیر خارجہ نے ایران سعودی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے علاقائی استحکام کےلئے اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا مجھے امید ہے کہ اس معاہدے سے مشرق وسطیٰ کو درپیش کئی علاقائی مسائل جیسے یمن کے مسئلہ کے حل میں مدد ملے گی۔

ہایاشی نے کہا کہ ٹوکیو کو یمن میں درپیش انسانی بحران پر تشویش ہے اور اقوام متحدہ کو یمن کو فوڈ سیکورٹی فراہم کرنا اچھا اقدام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button