اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اربعین کے موقع پر پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کی عزاداری

شیعیت نیوز: پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں نے اربعین حسینی کے موقع پر شیعیان پاکستان کے ساتھ مل کر مختلف شہروں میں ہونے والے مجالس عزا اور جلوسوں میں شرکت کی اور شہدائے کربلا کا غم منایا۔

پاکستان میں کل جمعرات کو سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کا چہلم منایا گیا۔

شب اربعین کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں مجالس عزا کا انعقاد جاری ہے اور جلوس ہائے عزا برآمد کیے جارہے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان اہلبیت عصمت و طہارت شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نفسیاتی عارضوں کی شکار صیہونی جرائم پیشہ فوج ہر طرح جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، ایران

پاکستان میں مقیم ایرانی شہری بھی اپنے پاکستانی بھائيوں کے ساتھ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم منا رہے ہیں۔

ہر سال کی طرح امسال بھی اسلام آباد میں ایران کے سفارتی کمپلکس میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے علاوہ ایران اور عراق کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ایران کے قونصل خانوں اور ثقافتی مراکز میں شب اربعین کے موقع پر سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجالس عزا منعقد کی گئيں جن میں ان شہروں میں مقیم ایرانیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی شہری بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button