ایران

ایرانی زائروں کی تعداد میں اس سال 12 فیصد کا اضافہ ہوا، جنرل احمد رضا رادان

شیعیت نیوز: ایران کے پولیس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر جنرل احمد رضا رادان نے کہا کہ عراق کے لئے ملک کی 6 سرحدی گزرگاہوں سے جانے والے زائروں کی تعداد سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال اربعین کے زائروں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جنرل احمد رضا رادان نے منگل کے روز مہران سرحد پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ صفر کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ زائر ملک کی گزرگاہوں سے عراق میں داخل ہوئے ہیں اور اب تک 24 لاکھ لوگ واپس بھی آ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مہران بارڈر سے 15 لاکھ زائر گئے اور 10 لاکھ واپس آئے ہيں اور سب سے زيارہ زائر مہران سے اس کے بعد شلمچہ، خسروی ، چزابہ ، باشماق اور تمرچین سے عراق گئے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : امید ہے ایران اور ترکی کے درمیان تعاون کی سطح میں مزید بہتری آئے گی، آیت اللہ رئیسی

جنرل احمد رضا رادان نے کہا کہ اس سال اربعین میں عوام کی شرکت غیر معمولی رہی ہے اور آج سے زائروں کی واپسی کا عمل زیادہ وسیع پیمانے پر شروع ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال چونکہ عراق جانے والے زائروں کی آمد و رفت میں بہت سہولت ہے اس لئے اب تک ایرانی یا غیر ایرانی زائر کے غیر قانونی طور پر عراق میں داخلے کی رپورٹ نہيں ملی ہے ۔ اسی طرح اس سال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اکسیڈنٹ میں بھی 31 فیصد کمی آئی ہے۔

واضح رہے ایران کا مہران بارڈر عراق کے مقدس مقامات سے سب سے زیادہ قریب ہے اسی لئے زمینی راستے سے عراق جانے والے زائر سب سے زیادہ اسی راستے کا استعمال کرتے ہيں۔

اعداد و شمار کے مطابق 60 فیصد سے زائد زائر عراق جانے کے لئے مہران بارڈر کا استعمال کرتے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button