دنیا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر ایٹم بم سے حملہ کرنے کی اشتعال انگیز فوجی مشق انجام دے دی

شیعیت نیوز: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی امریکہ کے ساتھ مشترکہ اشتعال انگیز فوجی مشق کے جواب میں جنوبی کوریا پر ایٹمی حملہ کی مشق کی ہے۔

رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی فوج کے کمانڈر انچیف نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور آپریشنل ہوائی اڈوں پر ایٹمی ٹیکٹیکل حملوں کی اشتعال انگیز فوجی مشق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی ایٹمی ٹیکٹیکل بریگیڈ نے دو میزائل فائر کئے جو 400 میٹر کی بلندی پر کامیابی سے اپنے ہدف پر لگے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے یہ ردعمل جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ ہوائی مشقوں کے بعد دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹ بوڑھے سیاستدانوں کا بہترین اولڈ ایج ہوم ہے، نکی ہیلی

شمالی کوریا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیونگ یانگ نے اپنے دشمنوں کو ایک واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی جوابی کارروائی سے مطلع رہیں جب کہ امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کرتا ہے لیکن وہ پیونگ یانگ کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہے۔

امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ میزائل حملے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں اور ہم پیونگ یانگ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

دوسری جانب روس کے زیر کنٹرول علاقے باخموت میں دو یوکرینی ہیلی کاپٹروں کے حادثے میں 6 یوکرینی افسروں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق باخموت میں ہیلی کاپٹروں کے حادثے میں 6 یوکرینی فوج کے افسر مارے گئے اور ان کو اٹھانے والے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔

ابھی تک ان ہیلی کاپٹروں کے گرنے یا مار گرائے جانے کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں ہوسکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button