یمن

یمن نے جارح ممالک کو خبردار کر دیا، میزائل اور ڈرون سے ہی حل چاہتے ہیں؟

شیعیت نیوز: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ دشمن اور جارح ممالک کو جان لینا چاہیے کہ اگر بنیادی مسائل حل نہ ہوئے تو میزائل اور ڈرون ہی اس کا حل ہوں گے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ سعودی عرب یمن سے متعلق مسائل میں امریکہ کے دباؤ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تکمیل کے لئے شام کے ساتھ کھڑا رہے گا، عبد اللہیان

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے خبردار کیا ہے کہ اگر سعودی عرب اور یمن پر جارحیت کرنے والے ممالک نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں تو انہیں میزائل اور ڈرون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہدی المشاط نے ایک خطاب میں جو یمن کے شمال مغرب میں واقع صعدہ صوبے میں دیا گیا، کہا کہ سعودی امریکیوں کے دباؤ میں ہیں تاکہ وہ یمن کے معاملے میں اپنی انسانی ذمہ داریوں سے بھاگ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی ڈرائیور کا مزاحمتی وار، ایک صہیونی فوجی جہنم واصل،5 زخمی

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ دشمن یمن کے داخلی محاذ کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور ہمارے پاس تفصیلی معلومات ہیں کہ یہ دشمن قرآن کے ذریعے مضبوط قلعوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایک گندی جنگ شروع ہو گئی ہے، ہر سطح پر ہمارے خلاف جنگ مسلط کی گی ہے۔ اس میں 19 ممالک شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button