مقبوضہ فلسطین

فلسطینی ڈرائیور کا مزاحمتی وار، ایک صہیونی فوجی جہنم واصل،5 زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب فلسطینی ڈرائیور کی ایک مزاحمتی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم سے کم پانچ زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ایک فلسطینی ڈرائیور نے اپنا ٹرک سڑک کے کنارے کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دیا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق فلسطین سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور نے مقبوضہ مغربی کنارے کی سرحد پر واقع ایک اسرائیلی چیک پوسٹ پر تعینات فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس کمانڈر کے مطابق ڈرائیور کو فلسطینی گاؤں کو جانے والے راستے پر مکابیم چیک پوائنٹ کے قریب گولی مار دی گئی۔

کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور 41 سالہ فلسطینی شہری تھا جس کے پاس اسرائیل میں کام کرنے کا پرمٹ موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے لیبیا کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں، اسماعیل ہنیہ

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے بیت سیرا کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر ٹرک ڈرائیور داؤد عبدالرزاق درس کو شہید کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس موقعے پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو دھاتی گولی مار کر اس کی آنکھ زخمی کردی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حملہ اور فلسطینی شہری کا تعلق  رام اللہ کے نواحی علاقے دیر عمار سے ہے۔

فلسطینی مزاحمتی قوتوں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور فلسطینی اتھارٹی نے اس واقعہ کو ‘بہادری بھرا کارنامہ’ قرار دیا۔

حالیہ مہینوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے بھی مہاجر کیمپوں میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button