اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کا ڈنمارک کی طرف سے توہین قرآن پر پابندی کے قانون کی تجویز کا خیر مقدم

شیعیت نیوز: حکومت پاکستان نے ڈنمارک کی طرف سے توہین قرآن پر پابندی کے قانون کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیگر مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی مقدسات کی توہین کو جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کریں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے تعلقات عامہ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے ساتھ فون پر گفتگو میں آسمانی مذاہب کی مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے پر پابندی کے مجوزہ بل کا خیر مقدم کیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے قرآن پاک اور دیگر مقدس کتابوں کی توہین کو غیر قانونی قرار دینے والے بل کی تجویز کا خیرمقدم کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ درست سمت میں ایک قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شاور، مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات، ویزا مسائل پر گفتگو

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور انہیں جلانا مذہبی منافرت پر مبنی ایک سنگین فعل ہے، آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں اس کی اجازت ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں اس امید کا اظہار کیا گيا ہے کہ ڈنمارک میں قانون سازی قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے مؤثر ثابت ہو گی۔

پاکستان نے دیگر یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اس طرح کے گھناؤنے فعل کو جرم قرار دینے کے لیے ڈنمارک جیسے اقدامات کریں۔

ڈنمارک کی حکومت نے بالآخر قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلم ممالک کے بڑے پیمانے پر احتجاج پر ردعمل کو دیکھتے ہوئے قرآن پاک کی توہین پر پابندی لگانے کی غرض سے قانون بنانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button