اہم ترین خبریںپاکستان

شاور، مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات، ویزا مسائل پر گفتگو

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا اور اہل تشیع عمائدین کے ایک نمائندہ وفد نے قونصل جنرل اسلامی جمھوری ایران پشاور علی بنفشہ خوا سے ان کے دفتر میں ہنگامی ملاقات کی۔

ملاقات میں زائرین کو ویزوں کے اجراء میں درپیش مشکلات اور شکایات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایرانی قونصل جنرل نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی طرف سے پیش کی جانے والی شکایات و مشکلات کو دلچسپی کے ساتھ سنا اور ازالے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں : ریمدان سے عراق کے بارڈر کے لئے پہلی خصوصی فلائٹ کا باقاعدہ آغاز

وفد میں صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ علامہ احمد علی روحانی، صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شبیر حسین ساجدی، ضلع پشاور کے صدر علامہ سید ذکی الحسن الحسینی، علامہ سید عالم شاہ الحسینی، سید ابرار جعفری اور امامیہ کونسل کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ شامل تھے۔

ملاقات کے بعد قونصل جنرل نے وفد کو ویزہ سیکشن کا دورہ کرایا، جہاں اتوار کی تعطیل کے باوجود تمام عملہ موجود تھا اور رات گئے تک ویزوں کے اجراء میں مصروف رہا۔

وفد نے قونصلیٹ کی طرف سے زائرین کی سہولت کے لیے غیر معمولی اقدامات کرنے پر قونصل جنرل اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

وفد نے مسائل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی قونصل جنرل نے وفد کا بروقت رہنمائی پر شکریہ ادا کیا اور عقیدتی اظہار کرتے ہوئے زائرین کی خدمت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہونا اپنے آخروی زندگی کیلئے زاد راہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button