لبنان

لبنان میں فتنہ انگیز منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مخالفین نے حکومت حاصل کرنے کے لئے جو فتنہ انگیز منصوبہ بنایا ہے وہ ناکام ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر لبنان کے دشمنوں نے یہی روش جاری رکھی تو وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو ہتھیار ڈالنے تک نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

انہوں نے اِن عناصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی حربہ آزما لیں، حقیقت خود آپ کی آنکھوں کے سامنے آشکار ہو گی۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب الله اور اس کے اتحادیوں کی مقبولیت و طاقت اِن فتنہ انگیز پروروں سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ فطری امر ہے کہ تفرقہ و تقسیم سے زیادہ لوگوں میں اتحاد کی بات کرنے والوں کی مقبولیت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کے دوران سیکورٹی بحال رکھنے کے لئے کربلا پولیس کی خصوصی مشقیں

حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے صراحت کے ساتھ کہا کہ ایک مضبوط لبنان کمزور نہیں ہو گا، خود مختار و سر بلند لبنان کبھی بھی امریکہ کا پٹھو نہیں بنے گا اور مقاومتی لبنان، اسرائیل کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

شیخ نعیم قاسم نے صیہونیوں اور تکفیریوں کے خلاف مقاومت کی فتح سمیت سمندری حدود اور اپنے تیل و گیس کے ذخائر کو دوبارہ حاصل کرنے پر لبنان کو مبارک باد دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button