مقبوضہ فلسطین

القدس بریگیڈ نے صیہونی ڈرون طیارہ مار گرایا

شیعیت نیوز: جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے صیہونی ڈرون طیارہ مار گرانے کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی کی حماقت کی صورت میں انہیں مزاحمتی فورسز کا سامنا کرنا ہوگا۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کی جنین بٹالین نے ایک صیہونی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے صیہونی حکومت کو کسی حماقت کی صورت میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی فورسز، کسی بھی حالت میں صیہونی فوجیوں کے حملے کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ خطرے میں ہے،مسلمان دفاع کی تیاری کریں، مبلغ الشیخ محمد حسین

اس سے پہلے صہیونی میڈیا نے کہا تھا کہ غزہ میں حماس کے ڈرون طیارے کو صہیونی فورسز نے فضا میں تباہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام ہوگئی۔ صہیونی نامہ نگار تال لیو رام نے کہا کہ حماس غزہ میں اپنی طاقت میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس ڈرون ٹیکنالوجی میں اسرائیل کے چلینج بن رہی ہے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے مقاومت کے ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لئے غزہ کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی آئرن ڈوم فعال ہونے کی خبر دی ہے۔

روزنامہ معاریو نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آئرن ڈوم سے میزائل فائر کرکے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

اس سے پہلے صہیونی فوج نے دعوی کیا تھا کہ غزہ میں میزائل حملے کے بعد مقاومتی ڈرون طیارے کو آئرن ڈوم کے ذریعے سرنگون کردیا ہے۔ روزنامہ معاریو کے مطابق حماس ڈرون ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی کوشش کررہی ہے۔

صہیونی دفاعی حکام بھی حماس کی اس سلسلے میں ہونے والی کوششوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ مستقبل میں صہیونی حکومت کے ساتھ کسی بھی مسلح تصادم کی صورت میں حماس کی طرف سے پیشگی تیاریوں کا حصہ ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقاومتی تنظیموں کے ڈرون حملوں کی وجہ سے دو مرتبہ آئرن ڈوم سسٹم کو فعال کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق اس سسٹم سے صہیونی فورسز نے غزہ کے مغربی علاقوں کی طرف کئی میزائل فائر کئے ہیں جس کے بعد غزہ میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button