اسلام محمدی کے پیروکار کبھی جڑانوالہ جیسا سفاکانہ عمل انجام نہیں دے سکتے، علامہ حافظ ریاض نجفی
شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جڑانوالہ میں مسیحی آبادیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام محمدی کے پیروکار کبھی ایسا نہیں کر سکتے۔ بنو امیہ کے اسلام کے پیروکاروں نے جلاو گھراو کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا حکومت کے خرچ پر گرجا گھروں اور مسیحی گھروں کی تعمیر کا اعلان حیران کن ہے۔ یہ تعمیر عوام کے ٹیکسوں سے کیوں؟ مسیحی عبادت گاہوں اور گھروں کی تعمیر جلاو گھراو کرنیوالے فسادیوں کی جائیدادیں فروخت کرکے نقصان پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متنازعہ ترمیمی بل کو شیعہ عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ شرپسند گروہ کا پیش کردہ متنازعہ بل دراصل بنو امیہ کے تحفظ کی قانون سازی کی سازش ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اسلام محمدی کے ماننے والوں نے کبھی مسیحی یا کسی دوسرے غیر مسلم مذہب پر حملے نہیں کئے۔ کیونکہ اہل تشیع کو سیرت محمدو آل محمد میں ایسی تعلیمات نہیں ملتیں۔ جلاو گھیراو دوسرے مذاہب پر حملے ہمیشہ ان لوگوں کا کام رہا ہے جو بنو امیہ کے اسلام سے متاثر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی شیعہ تنظیم دہشتگرد نہیں ہے۔ داعش، القاعدہ اور تحریک طالبان میں کوئی شیعہ نہیں یہ سب بنو امیہ کے اسلام کے ماننے والے ہیں۔ ان کا اسلام محمدی سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، داعش کے کمانڈروں سمیت 13 تکفیری دہشتگرد گرفتار
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بنو امیہ کے دور میں گھڑی گئی جعلی روایات کو کتب احادیث سے نکالا جائے، تاکہ حرمت اسلام باقی رہے اور گستاخان رسول کو د ل آزار کتابیں لکھنے کا موقع نہ ملے چونکہ انہوں نے انہی احادیث کی بنیاد پر سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کی اور اسلام پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔ بنو امیہ کے پیسوں سے جعلی حدیثوں کی وجہ سے کبھی نعوذ باللہ ” رنگیلہ نبی“ اور سلمان رشدی کی شیطانی آیات نامی گستاخانہ کتابیں لکھی جاتی ہیں۔







