دنیا

ڈنمارک اور ہالینڈ کایوکرین کو جنگی طیارے فراہم کرنا انسانیت کیلئے خطرناک ہے، رابرٹ کینیڈی

شیعیت نیوز: امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے 2024 کے لئے نامزد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈنمارک اور ہالینڈ کی جانب سے یوکرین کے لئے جنگی طیاروں کی فراہمی کو یوکرین اور پوری انسانیت کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔

ہالینڈ اور ڈنمارک نے امریکہ کی جانب سے منظوری کے بعد یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈنمارک اور ہالینڈ، یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔ ڈچ وزیراعظم مارک روٹ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے دورہ ہالینڈ کے دوران ہالینڈ اور ڈنمارک کی جانب سے ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا۔

تاہم ڈچ وزیراعظم مارک روٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دیئے جانے والے ایف 16 طیاروں کی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکہ اس بات کی اجازت دے چکا ہے کہ ہالینڈ اور ڈنمارک امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارے یوکرین کو دے سکتے ہیں

یاد رہے کہ روس کی جارحیت کے خلاف مغربی ممالک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں امریکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی کے کیا اہداف ہیں؟، سعید فارس السعید

دوسری جانب روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یوکرین میں مغربی ملکوں کی شکست ناگزیرہے اور وہ اپنی ساکھ کو بچانے کیلئے مذاکرات کی بھیک مانگیں گے۔

اسپوتنک نے میدویدیف کے حوالے سے کہا ہے کہ مغرب کیف کی حمایت اس حد تک جاری نہیں رکھے گا کہ اس کے مفادات کو نقصان پہنچے۔

میدویدیف نے مزید کہا کہ اس میں کچھ وقت لگے گا اور مغربی حکام بدل جائیں گے۔ ان کے اشرافیہ تھک جائیں گے اور یوکرین پر مذاکرات اور تنازع کو روک دینے کی بھیک مانگیں گے۔

واضح رہے کہ میدویدیف نے، جو روسی صدر پوتین کے بہت قریب جانے جاتے ہیں، روسی حملے کے ذریعے کیف میں حکومت کے مکمل خاتمے کی ضرورت کا اشارہ دیا تھا۔

العربیہ کے مطابق یوکرین کے جوابی حملے کے بارے میں موجودہ صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے میدویدیف نے کہا کہ ہمیں دشمن کو روکنا چاہیے اور پھر جارحانہ کارروائی شروع کرنی چاہیے۔ آج روسی حملے کا مقصد صرف ہماری زمینوں کی آزادی اور اپنے لوگوں کا تحفظ نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارا مقصد کیف میں نازی حکومت کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button