امریکہ اور فرانس نائجیریا اور نائیجر کے درمیان بحران پیدا کر سکتے ہیں، شیخ ابراہیم زکزاکی

شیعیت نیوز: نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کا کہنا ہے کہ پیرس اور واشنگٹن نائجیریا اور نائیجر کے درمیان بحران پیدا کرنے کے لیے دہشت گرد گروہ بوکو حرام کو استعمال کر سکتے ہیں۔
شیخ ابراہیم زکزاکی کے مطابق امریکہ اور فرانس نائجیریا اور نائیجر کے درمیان بحران پیدا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
واضح رہے کہ یہ ہماری جنگ نہیں بلکہ امریکہ اور فرانس کی جنگ ہے اور وہ نائیجیریا پر حملہ کرکے نائجیریا اور نائیجر کے درمیان بحران پیدا کر سکتے ہیں اور ایسا ظاہر کر سکتے ہیں کہ نائجر اس کا ذمہ دار ہے۔
انہوں نے بعض ممالک کی جانب سے ’’جمہوریت‘‘ کے جھوٹے نام سے ایک ملک کے خلاف جنگ شروع کرنے کی کوشش پر حیرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نائیجیریا میں متعدد بغاوتوں کے واقعات کے باوجود کسی بھی فریق نے اسے شہری حکومت کی طرف لوٹنے پر مجبور نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں : متنازعہ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور کرنے والے ممبران کی کیا قیمت لگی؟؟ سابق وزیر اعظم نے تمام راز کھول دیئے
شیخ زکزاکی نے مزید کہا کہ اگرچہ نائیجر نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے، پھر بھی فرانسیسی طیارے اس سے گزرتے ہیں۔
پیرس کے نائیجر میں دہشت گرد کیمپ ہیں جو بوکو حرام کے حملوں کا ذریعہ ہے۔ یہ گروہ اس ملک کے معدنی وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے حملے کرتا ہے، تاکہ ایسا ہونے کے بعد یہ وسائل تقسیم ہو جائیں۔