مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں نے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا، غزہ سے 50 میزائل سمندر کی جانب داغے گئے

شیعیت نیوز: ذرائع نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی راکٹ مشقوں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے 50 میزائل کے داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔

فلسطینی الیوم کی رپورٹ کے مطابق میزائلی مشقوں کے دوران مزاحمتی فورس کے نوجوانوں نے غزہ سے سمندر کی طرف 50 دور فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے ہیں۔

رپورٹ میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گيا کہ یہ میزائل کس قسم کے ہیں۔

المنار ٹیلی ویژن کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں اپنی عسکری طاقت کو بڑھانے کی غرض سے تواتر کے ساتھ میزائل تجربات کر رہی ہیں جس کا مقصد صیہونی حکومت کے فضائی اور میزائل حملوں کے مقابلے میں اپنے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کیلئے کربلا جانے والے پاکستانی زائرین امام حسینؑ کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی

دوسری جانب کل جمعہ کو اسرائیلی قابض حکام نے ایک صحافی سمیت القدس کے 3 باشندوں کو مسجد اقصیٰ سے پورے ایک ماہ کے لیے بےدخل کر دیا۔

قدس پریس کے مطابق مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے جانے والوں میں صحافی احمد الصفدی، یروشلم سینٹر فار سوشل اینڈ اکنامک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر زیاد الحموری اور القدس کے شہری فائز اصلان شامل ہیں۔

صحافی الصفدی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ "قابض اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ اسرائیلی پولیس نے الزام لگایا کہ ہم نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک شاہ فیصل گیٹ پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔ ہمیں گرفتار کرلیا گیا۔ پانچ ہزار شیکل ضمانت پر ایک ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کی شرط پر رہا کیا گیا۔

قابض اسرائیلی حکام اجتماعی سزا کی پالیسی کے تحت مسجد اقصیٰ اور یروشلم شہر سے بے دخلی کو کارکنوں اور بااثر عوامی شخصیات کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button