متنازعہ ترمیمی بل مسترد ہونے کی خبریں درست نہیں، شیعیان حیدرکرارؑ احتجاج جاری رکھیں
شیعیت نیوز:سوشل میڈیا ذرائع پر تحفظ ناموس اہل بیت ، صحابہ اور امہات المومنین متنازعہ ترمیمی بل مسترد ہونے کی خبریں درست نہیں، مومنین احتجاج جاری رکھیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے متنازعہ ترمیمی بل بعنوان توہین اہل بیتؑ و صحابہ و امہات مومنین پر اعتراض لگا کر واپس بھیج دیے جانے کی خبریں قیاس پر مبنی ہیں۔ اس کا کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں۔ مومنین اپنا احتجاج جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ بل کے خلاف شیعہ قوم کا یکم ربیع الاول کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان
مومنین سے گزارش ہے کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے مرکزی قائدین کی جانب سے اعلان کا انتظار کریں اور دشمنان اہل بیتؑ کے دفاع کیلئے بنائے گئے اس بل کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں۔







