متنازعہ بل کے خلاف شیعہ قوم کا یکم ربیع الاول کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان

16 اگست, 2023 14:16

شیعیت نیوز: شیعہ قومی و ملی تنظیمات کے سربراہوں، ذاکرین اور علمائے کرام کی طرف سے مشترکہ طور پر یکم ربیع الاول کو اسلام آباد کی کال دی گئی ہے۔

سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بزرگ علماء و قائدین کی مشاورت سے ملت تشیع کے جانب سے متنازع بل کے خلاف 1 ربیع الاول کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان۔

پوری قوم اپنے اپنے انتظامات پر یکم ربیع الاول کو اسلام آباد آئے گی اس وقت تک رہیں گے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ بل پیش کرنےوالوں اور ان کے پشت پناہوں کو پوری دنیا میں رسوا کریں گے،بےگناہوں کے قتل کے پروانے پردستخط کرنے والا بھی مجرم ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد میں منعقدہ قومی علماء وذاکرین کانفرنس سے خطاب کے دوران چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ امین شہیدی سمیت دیگر علماء و ذاکرین کی جانب سے قومی لائحہ عمل اور حتمی اعلان کے مطالبے کیا گیا تھا۔

علامہ سید ساجد نقوی نے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس متنازعہ بل کومنسوخ نا کیئے جانے کی صورت میں پوری قوم کو یکم ربیع الاول بروز اتوار کے دن اسلام آباد میں جمع ہونے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کی دعوت دے دی ہے ۔

11:15 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔