متنازعہ ناموس اہل بیت وصحابہ بل کے اصل ماسٹر مائنڈز کون ہیں ؟؟کالعدم سپاہ صحابہ کے احمد لدھیانوی نے سچ بتادیا

16 اگست, 2023 13:13

شیعیت نیوز:کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی نے متنازعہ ناموس اہل بیت وصحابہ بل کے اصل محرکین بےنقاب کردئیے، بظاہر سکیولر لبرل اور نام نہاد مذہبی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مرضی ومنشاء کے پیچھے چھپے ہاتھ کس کےتھے ؟؟؟

تفصیلات کے مطابق دس روز قبل سینیٹ آف پاکستان سے نام نہاد تحفظ ناموس اہل بیت ، صحابہ وامہات المومنین بل کی چور دروازے سے منظوری کے بعد شیعہ قوم کے بھرپور احتجاج کے بعد ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا سرغنہ احمد لدھیانوی بھی میدان میں اتر آیا۔

گذشتہ دنوں اس دہشت گردسرغنہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس نے اس متنازعہ بل پر شیعیان حیدر کرارؑ کے پرزور احتجاج کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ریاستی آپریشن کو بطور مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے قانون کو ہاتھ میں لیا آج اس کا کوئی نام ونشان نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی و بلوچستان حکومت سےتفتان بارڈر پر متعین تکفیری سیکورٹی ٹیم کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ

یہ بل متفقہ قومی اسمبلی وسینیٹ سے منظورشدہ اور ملکی سلامتی کے اداروں(اسٹیبلشمنٹ )کے تعاون سے بننے والا قانون ہے جواس کے خلاف سڑکوں پر نکلے گا پھر ہم بھی اسے دیکھیں گے۔

اس بیان سے شیعہ علماء وقائدین کا خدشہ یقین میں بدل گیا ہے کہ اس بل کوپیش کرنے والا جماعت اسلامی کا مولوی عبدالاکبر چترالی فقط مہرہ تھا دراصل یہ بل ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کی ہمارے ہی ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی ایک بھیانک سازش ہے ۔

5:00 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔