دنیا

صیہونی حکومت کی نسل پرستی کے خلاف 200 امریکی اداروں کا اتحاد

شیعیت نیوز: فلسطینی قوم کے ساتھ صیہونی حکومت کے نسل پرستانہ رویے اور جرائم کے خلاف تقریباً 200 امریکی اداروں اور تنظیموں نے اتحاد تشکیل دیا ہے اور اس کے ارکان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

فلسطین الیوم نیٹ ورک کے مطابق، فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے درجنوں امریکی اداروں ، کلیساوں اور سنڈیکیٹس نے ’’نسل پرستی سے پاک معاشرہ‘‘ کے عنوان سے جامع اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔

اپنی آفیشل ویب سائٹ پر، اس اتحاد نے دنیا بھر کے اداروں اور تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف نسل پرست صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلے کی غرض سے معاشرہ سازی کریں۔

حال ہی میں امریکہ میں فلسطینی قوم کی حمایت کرنے والے بعض اداروں اور تنظیموں نے نیویارک میں صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والی تنظیموں اور انجمنوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ صیہونی تنظیمیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع کے لیے امریکہ اور یورپ میں مالی امداد جمع کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے مشہد میں قونصل خانہ باضابطہ طور پر فعال کر دیا

دوسری جانب جنوبی فلسطین میں معمول کی مشق کے دوران ایک صیہونی فوجی کے مارے جانے کی خبر ملی ہے۔

شہاب نیوز نے عبری میڈیا کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ معمول کی مشق کے دوران ایک صہیونی فوجی ہلاک ہوگیا ہے اور اس کے بعد فوجی مشق کو تحقیقات مکمل ہونے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی فوج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ایک طرف اس کی فوجی چھاؤنیوں سے اسلحہ کی چوری ہو رہی ہے تو دوسری طرف ریزرو فوج، ائیر فورس کے اہلکار ہڑتالیں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب لبنان سرحد پر حزب اللہ نے صیہونی فوج کو مسلسل دباؤ میں رکھ کر ان کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button