اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

امریکی نمائندہ ٹام باراک کی لبنانی صحافیوں سے توہین آمیز گفتگو، حزب اللہ کا شدید ردعمل

حزب اللہ: لبنانی حکومت امریکی سفیر کو طلب کر کے باز پرس کرے، امریکی رویہ تکبر پر مبنی ہے

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان نے امریکی وفد خصوصاً نمائندہ ٹام باراک کی جانب سے لبنانی صحافیوں کی توہین پر سخت تنقید کی ہے۔ یہ واقعہ لبنان کے صدارتی محل بعبدا میں پیش آیا۔

حزب اللہ نے کہا کہ امریکہ کا یہ رویہ، جو تکبر اور طاقت کے گھمنڈ پر مبنی ہے، کوئی نئی بات نہیں۔ لبنانی حکام کو چاہیے کہ وہ فوراً امریکی سفیر کو طلب کریں اور اس رویے پر سرزنش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونی ناقابلِ شکست ہونے کا دعویٰ ۱۲ روزہ جنگ میں باطل ثابت ہوا، ایرانی وزیر دفاع

یاد رہے کہ امریکی نمائندہ ٹام باراک نے صدارتی محل بعبدا میں صحافیوں سے بدسلوکی کرتے ہوئے کہا تھا کہ “جیسے ہی حالات خراب اور رویے حیوانی ہو جائیں گے، ہم یہاں سے نکل جائیں گے۔”

واقعے کے بعد لبنان کے صدارتی دفتر نے اس واقعے کو غیر ارادی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button