اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سینیٹر انوار الحق کاکڑنگراں وزیر اعظم پاکستان مقرر، جانئےان کا مختصر تعارف !

مزید بتایا گیا کہ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 (ون) اے کے تحت دی ہے۔

شیعیت نیوز: قائد ایوان شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان نگران وزیراعظم کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور صدر مملکت نے انوارالحق کی بطور نگران وزیراعظم تقرری کی سمری پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔ مزید بتایا گیا کہ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 (ون) اے کے تحت دی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف سے قائدِ حزب اختلاف نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی تھی۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے قائدِ حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور 16 ماہ میں بطور بہترین حزبِ اختلاف کی قیادت پر شکریہ ادا کیا۔ اس حوالے سے قائدِ حزب اختلاف راجا ریاض نے کہا ہے کہ ہم متفق ہیں کہ جو بھی نگران وزیرِ اعظم ہو وہ چھوٹے صوبے سے ہو، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگران وزیرِ اعظم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ ترمیمی ناموس صحابہ واہل بیتؑ بل،بزرگ علمائے شیعہ کی اسلام آباد میں اہم بیٹھک

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئےسینیٹر انوارالحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم ہوں گے، ان کا تعلق کوئٹہ سے اور وہ 1971 میں بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں پید اہوئے۔

انوارالحق کاکڑ نے ابتدائی تعلیم سن فرانسز ہائی اسکول کوئٹہ سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں داخلہ لیا لیکن والد کے انتقال پرواپس کوئٹہ آگئے۔انوار الحق کاکڑ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن گئے جب کہ انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سےپولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹرکیا۔

انوارالحق کاکڑ نے کیرئیر کا آغاز اپنے آبائی اسکول میں پڑھانے سے کیا۔سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کےٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی۔سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2013 میں بلوچستان حکومت کےترجمان رہے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل میں ان کا کلیدی کردار رہا۔بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چئیرمین ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button