اہم ترین خبریںپاکستان

متنازعہ ترمیمی ناموس صحابہ واہل بیتؑ بل،بزرگ علمائے شیعہ کی اسلام آباد میں اہم بیٹھک

اجلاس میں ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، جس کے تحت ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے لیے اسلام آباد کے مرکزی مقام پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا

شیعیت نیوز: بزرگ علمائے شیعہ کی جانب سے متنازعہ فوجداری بل 2023ء کے خلاف اعلان کردہ ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انعقاد کے ضمن میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین اور مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی سرپرستی میں ایک اہم اجلاس جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں علامہ شیخ شفا نجفی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ شیخ انور علی نجفی، علامہ شیخ محمد باقر گھلو، علامہ لعل حسین توحیدی اور زاہد علی آخونزادہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی کے 9، داعش کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 21 تکفیری دہشت گرد گرفتار

اجلاس میں ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، جس کے تحت ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے لیے اسلام آباد کے مرکزی مقام پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ کانفرنس کے بھرپور انتظامات کے لیے مزید انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کا ایجنڈا بھی تشکیل دیا گیا، جس کے تحت ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button