اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جبری لاپتہ افراد کی بازیابی، سندھ ہائیکورٹ کا تحقیقات کیلئے ایس پی مقرر کرنیکا حکم

اکیلی عورت کا اس معاشرے میں رہنا کتنا مشکل ہے، کسی کو اندازہ ہے؟ اگر مدد بھی کسی مانگوں تو وہ بدلے میں کچھ نہ کچھ مانگتے ہیں۔

شیعیت نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئی جی سندھ و دیگر کو تحقیقات کیلئے ایس پی رینک کا افسر مقرر کرتے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جمشید کوارٹرز کے علاقے سے 11 سال سے لاپتا شہری علی کی اہلیہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔ خاتون کی تکلیف دہ داستان پر عدالت کا ماحول رنجیدہ ہوگیا۔ خاتون نے آبدیدہ ہوکر کہا کہ شوہر 11 سال سے لاپتا ہے، آخر کونسا جرم کیا ہے کہ اس کی سزا ہی ختم نہیں ہو رہی؟ اکیلی عورت کا اس معاشرے میں رہنا کتنا مشکل ہے، کسی کو اندازہ ہے؟ اگر مدد بھی کسی مانگوں تو وہ بدلے میں کچھ نہ کچھ مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی ترمیمی بل کے ماسٹر مائنڈز کی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پر اہم بیٹھک

خاتون کے بیان پر عدالت نے پولیس اور محمکہ داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس بالاخر کرتی کیا ہے؟ کیا سب لوگ صرف تنخواہ لینے کیلئے ڈیوٹی کرتے ہیں؟ 11، 11 سال تک لاپتا شہری کا سراغ نہیں لگا سکتے تو کام چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟ عدالت نے لاپتا افرادکی تحقیقات کیلئے ایس پی رینک کا افسر مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے آئی جی اور دیگر کو لاپتا افرادکی کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے پولیس اور تحقیقاتی اداروں سے 5 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button