متنازعہ بل ختم نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انجمن امامیہ بلتستان
شیعیت نیوز: انجمن امامیہ بلتستان کا ایک اہم اجلاس صدر انجمن آغا باقر الحسینی کی صدارت میں امامیہ ہال سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سینٹ سے توہین ناموس صحابہ واہلبیت بل کی منظوری پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جلد بازی میں منظور کئے گئے اس بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کے کروڑوں شیعیان حید کرار و محبان اہلبیت کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی ترمیمی بل کے ماسٹر مائنڈز کی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پر اہم بیٹھک
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ بل نہ صرف ملک کی شیعہ آبادی بلکہ کثیر تعداد میں اہل سنت کی آبادی کے عقیدے اور فکر کے خلاف ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس متنازعہ بل کو فوری طور پر کلعدم قرار دیا جائے تاکہ وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام پر کوئی آنچ نہ آئے۔ اس بل کو مسترد نہ کرنےکی صورت میں ہم ملکی سطح پر بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔







