قائد حزب اختلاف کاظم میثم کی سربراہی میں اپوزیشن اراکین نے گلگت بلتستان ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2023 سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادیا
شیعیت نیوز: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کی قیادت میں سابق وزیر خزانہ جاوید علی منوا اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین ایوب وزیری نے گلگت بلتستان ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2023 اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او پاکستان نےبھی متنازعہ فرقہ وارانہ بل کومسترد کر دیا
اس بل کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں شفافیت، فعالیت اور کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ میڈیا اور عوام کو صحیح اور مستند معلومات کا حصول سہل ہوگا۔ یہ ایکٹ حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر ایکسٹرنل چیک اور سائٹنگ کا ٹول ثابت ہوگا۔ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی منظوری سے غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا تدارک بھی ہوگا۔







